راولپنڈی (ویب ڈیسک) : راولپنڈی کے علاقے روات میں مبینہ ڈکیتی میں تاجر کے ڈرائیور سے پونے 5 کروڑ روپے مبینہ طور پر لوٹ لیے گئے۔
پولیس کے مطابق دعویٰ کیا گیا ہےکہ تاجر نے ڈرائیورکو رقم دے کر ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع گھربھیجا تھا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ متاثرہ شہری واضح نہیں کررہا کہ اتنی بڑی رقم ڈرائیور کے ہاتھ کیوں بھجوائی۔
پولیس کی جانب سے واردات کی تمام زاویوں سے تفتیش کی جارہی ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد میں شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو زخمی ہوگیا، ملزم چشتی آباد کے علاقے میں فارمیسی میں لوٹ مارکررہا تھا۔