لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اسمبلی کے ٹکٹوں کیلئے امیدواروں کے انٹرویو شروع کر دیے۔
ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے ابتدائی طور پر پی پی 42 تک امیدواروں کے انٹرویوز کر لیے ہیں جبکہ پی پی 43 سے پی پی 70 تک کے امیدواروں کے انٹرویوز بھی آج ہی ہوں گے۔
چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے امیدواروں کے انٹرویو آئندہ ماہ پنجاب میں ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے لیے جا رہے ہیں، سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کروانے کا حکم دے رکھا ہے۔