میاں چنوں : (دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل میاں چنوں میں فیکٹری مزدور کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا ۔
پولیس کے مطابق میاں چنوں کے علاقے نزد 46 پندرہ ایل میں تین ڈاکو ناکہ لگا کرلوٹ مارمیں مصروف تھے ، ڈاکوؤں نے فیکٹری جاتے مزدور کو روکا تاہم نہ رکنے پر فائرنگ کردی جس سے وہ جان کی بازی ہار گیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچ گئی اور مقتول کی نعش ہسپتال منتقل کردی ۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت طارق والداسلم جرولہ سکنہ 47پندرہ ایل کے نام سے ہوئی ہے ۔