وزیر آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے لانگ مارچ حملہ کیس کے مدعی ایس ایچ او عامر بھدر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئے۔
عامر بھدر تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے وقت ایس ایچ او سٹی تعینات تھے، وہ کیس کی تفتیش میں اہم کردار تھے اور لانگ مارچ حملہ کیس کے مدعی بھی تھے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات طبیعت خراب ہونے پر عامر بھدر کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے، ڈاکٹرز نے مرنے کی وجہ ہارٹ اٹیک بتائی ہے، مرحوم ان دنوں ایس ایچ او صدر وزیر آباد تعینات تھے۔
ایس ایچ او عامر شہزاد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس میں پولیس افسران سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، عامر شہزاد کو نماز جنازہ کے بعد آبائی گاؤں بھدر میں سپرد خاک کر دیا گیا۔