قصور: (دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع قصور میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص قتل جبکہ 5 شدید زخمی ہوئے ہیں ۔
قصور کے علاقے تھانہ گنڈا سنگھ والا کے نواحی گاؤں چھبر ہتھاڑ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو موقع پر پہنچ گئی ۔
ریسکیوکے مطابق قتل ہونے والے 19 سالہ نوجوان عظیم کی نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔
پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔