اوکاڑہ : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کے تھانہ صدر کی پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران ڈکیت گینگ کے دو کارندے گرفتار کر لیے۔
ملزمان کی شناخت محمد سلیم اور محمد نواز کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ ملزمان کے قبضے سے 26 موٹر سائیکلیں اور دو عدد موٹر سائیکل رکشے بھی برآمد کئے گئے ہیں۔
مسروقہ سامان کی مالیت 26 لاکھ کے قریب ہے اور ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ( ڈی پی او ) منصور امان نے بتایا کہ ملزمان کافی عرصے سے اوکاڑہ میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں کر رہے تھے ۔
ڈی پی او اوکاڑہ نے سٹیشن ہاؤس آفیسر ( ایس ایچ او ) تھانہ صدر ملک ارشد اور ان کی ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان بھی کیا۔