کراچی سے اغوا ہونے والی لڑکی سکھر سے بازیاب

Published On 09 April,2023 09:33 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی سے اغوا ہونے والی لڑکی کو سکھر سے بازیاب کروایا لیا گیا۔

پولیس کے مطابق لڑکی کو ورغلا کر سکھر لے جایا گیا تھا،لڑکی کے اغوا کا مقدمہ کراچی تھانہ صدر میں درج ہے، پولیس لڑکی کو سکھر سے کراچی منتقل کر رہی ہے۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ لڑکی کے والدین بچی کے اغوا پر ذہنی اذیت سے دو چار تھے، ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔