کوئٹہ: (دنیا نیوز) کسٹمز کے عملے نے پاکستان سے ہمسائیہ ملک میں چینی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
ترجمان کسٹمز کے مطابق لکپاس اور نوتال چیک پوسٹس سے 4 ہزار610 پارسل چینی برآمد کی گئی ہے، پکڑی جانے والی چینی افغانستان سمگل کی جا رہی تھی۔
گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران 848 میٹرک ٹن چینی کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے، برآمد کی گئی چینی کی مالیت کروڑوں روپے میں ہے۔