پشاور : (ویب ڈیسک ) خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں پولیس سٹیشن پر دستی بم حملے میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق صوابی کے تورڈھیر پولیس سٹیشن پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے ، پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لےکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
یہ بھی پڑھیں :کراچی: بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم ٹی ٹی پی کے 2دہشتگردگرفتار
یاد رہے کہ 2 روز قبل یارحسین میں بھی نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پولیس گاڑی پر دستی بم پھینکا تھا جس میں ایک اے ایس آئی شہید اور 2 اہلکار زخمی ہوئے تھے۔