شیرپاؤ پل کے قریب بھکاریوں کی جانچ پڑتال کے دوران سپیشل برانچ اہلکار پر فائرنگ

Published On 11 April,2023 07:50 pm

لاہور: (دنیا نیوز) شیرپاؤ پل کے قریب بھکاریوں کی جانچ پڑتال پر سپیشل برانچ اہلکار پر فائرنگ کا واقعہ پیش آ گیا۔

فائرنگ سے سپیشل برانچ کا اہلکار عمران زخمی ہو گیا، جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ذرائع کے مطابق پل کے قریب سپیشل برانچ اہلکار عمران اور صابر علی بھکاریوں کی جانچ پڑتال کر رہے تھے۔

پوچھ گچھ کے دوران اہلکاروں کے پاس نامعلوم شخص آیا اور کہا وہ بھکاریوں سے کیوں پوچھ گوچھ کر رہے ہیں، نامعلوم شخص گاڑی نمبری ADQ-178 میں آیا اور سپیشل برانچ اہلکاروں سے تلخ کلامی کی۔

پولیس حکام کے مطابق تلخ کلامی کے دوران ملزم نے فائرنگ کر دی اور گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا، ملزم کی تلاش جاری ہے۔