سوات: (دنیا نیوز) دیرینہ رنجش پر سوات میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
سوات میں مرغزار کے دور افتادہ پہاڑی علاقہ سرباب میں ملزمان نے فائرنگ کرکے ماں، دو بیٹیاں اور کم سن بیٹے کو ہلاک کر دیا، لواحقین نے لاشیں کچہری چوک پر رکھ کر سڑک احتجاجاً بند کر دی۔
پولیس نے کارروائی کر کے لواحقین کی نشاندہی پر 3 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ مزید ملزمان کی تلاش جاری ہے، لواحقین نے لاشیں کچہری چوک سیدو شریف میں سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا۔
ڈی پی او سوات کا کہنا تھا قتل کا واقعہ خاندانی جھگڑا بتایا گیا ہے، مرکزی ملزم جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔