لاڑکانہ : مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زخمی ڈاکو گرفتار

Published On 13 April,2023 01:07 am

لاڑکانہ : ( دنیا نیوز ) سندھ کے ضلع لاڑکانہ کے علاقے رتو ڈیرو میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

لاڑکانہ پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران گرفتار کئے جانے والے ملزم کی شناخت علی اصغر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ملزم متعدد سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔