کے فور منصوبے کے پائپ چوری کرنے کا الزام، 6 ملزمان گرفتار

Published On 13 April,2023 01:39 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) شہر قائد کے تھانہ میمن گوٹھ کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پینے کا پانی سپلائی کرنے والے منصوبے کے فور کے پائپ چوری کرنے کے الزام میں 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

کراچی پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار کئے جانے والے ملزمان کی شناخت اویس، فیاض، احمد، مشتاق، اظہاراللہ اورعطاللہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ ملزمان کو دیارشریف لنک روڈ میمن گوٹھ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے سلینڈرز، لوہے کے پائپ ، مشین لفٹر، بیڈفور ڈٹرک اور سوزوکی برآمد ہوئی ہے اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔