کراچی : رینجرزاور پولیس کی کارروائی، ڈکیتی و راہزنی میں ملوث ملزم گرفتار

Published On 13 April,2023 10:38 am

کراچی : (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت کراچی میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی و راہزنی میں ملوث ملزم گرفتارکرلیا ۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم امجد نےقصبہ کٹی پہاڑی تاج ملک شاپ میں ڈکیتی کی واردات میں 6 لا کھ روپےچھین لیے تھے اور فرار ہوتےہوئے فائرنگ کرکے2  راہگیر لڑکیوں کوزخمی کیا تھا ،  ملزمان کوفرار ہوتے ہوئےسی سی ٹی وی فو ٹیج میں دیکھاجاسکتا ہے۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم نے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی200 سےزائدوارداتوں اور شہریوں سے50 لاکھ روپےسےزائدرقم لوٹنے کااعتراف کیا ہے ۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کےدیگرساتھیوں کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارےجارہے ہیں۔