پشاور : ( دنیا نیوز ) خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر کی پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) کے ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ٹریفک اہلکار کی شہادت میں ملوث 2 دہشت گرد ہلا ک ہو گئے۔
حکام کے مطابق تالاش کے علاقے میں 4 اپریل کو بھرے بازار میں ٹریفک اہلکار کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ اور ہینڈ گرنیڈ پھینکے۔
حکام نے بتایا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں دونوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت حفیظ الدین عرف عمر اور برہان الدین کے ناموں سے ہوئی ہے جن کا تعلق ضلع ملاکنڈ سے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے 2 عدد پستول اور ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔
ٹریفک پولیس کانسٹیبل بخت زمان کو لوئر دیر میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔