کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے سپر ہائی وے دھنی بخش گوٹھ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق تین ڈاکو گھر میں لوٹ مار کی غرض سے داخل ہوئے تھے، گھر کے مالک نے اپنے اسلحے سے ڈاکوؤں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہو گئے۔
حکام نے بتایا کہ واقعہ کے دوران شہری بھی زخمی ہوا ہے جسے طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ہلاک ڈاکو کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔