پشاور: تخت بیگ چیک پوسٹ پر خودکش دھماکے میں ملوث 6 دہشتگرد گرفتار

Published On 13 April,2023 02:39 pm

پشاور: (ویب ڈیسک ) سی ٹی ڈی نے ضلع خیبرمیں تخت بیگ چیک پوسٹ پر خودکش دھماکے میں ملوث 6 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق خودکش دھماکے کے مرکزی ملزم کو پہلے ہی ہلاک کیا جا چکا ہے جس کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور اہم دستاویزات برآمد کی گئی تھیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ خودکش دھماکے میں ملوث مزید دو دہشتگردوں کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق 19 جنوری کو حملہ آور نے تختہ بیگ چیک پوسٹ پر فائرنگ اور خودکش دھماکا کیا تھا، خودکش دھماکے میں دو پولیس اہلکار سمیت 3 افراد شہید ہوئے تھے۔