حیدر آباد : نا معلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

Published On 14 April,2023 05:16 am

حیدر آباد : ( دنیا نیوز ) سندھ کے ضلع حیدر آباد میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق حیدر آباد کے علاقے قاسم آباد میں گھر کے باہر بیٹھے دوستوں پر نا معلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 28 سالہ نوید جمالی گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔