رائیونڈ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ڈاکو ہلاک

Published On 14 April,2023 05:58 am

لاہور : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے رائیونڈ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ تین گرفتار کر لئے گئے۔

لاہور پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت تنویر عرف گڈو کے نام سے ہوئی ہے جبکہ گرفتار کئے جانے والے ملزمان میں علی حسن، ارشاد اور سفیان شامل ہیں۔

پولیس نے مزید بتایا ملزمان کے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں جن کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔