کراچی: نالے میں ڈوبنے والے بچے کی لاش سمندر سے برآمد

Published On 14 April,2023 12:08 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کےعلاقے ریڑھی گوٹھ کے قریب سمندرسے چار سالہ بچے کی لاش برآمد ہونے کے بعد پولیس کی نفری جائےوقوعہ پرپہنچ گئی۔

موقع سے ملنے والی لاش 4 سالہ فرمان کی ہے جو گزشتہ روز گلی کے نالے میں گرگیا تھا۔

نالے میں ڈوبنے والے بچے کی لاش کو سمندرسے برآمد کیا گیا ہے جس کے بعد پولیس نے بچے کے اہلخانہ سے رابطہ کرلیا ہے۔