کراچی : لانڈھی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

Published On 15 April,2023 06:26 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے لانڈھی گلشن بونیر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

کراچی پولیس کے مطابق اختر اپنے دو دوستوں کے ساتھ موٹر سائیکل پر کرکٹ کھیلنے کوہی گوٹھ جارہا تھا کہ اسی دوران اسماعیل نامی شخص نے تینوں دوستوں کو ڈاکو سمجھ کر فائرنگ کردی جس سے اختر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم اسماعیل موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔