کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن تیز کر دیا گیا

Published On 15 April,2023 05:04 pm

رحیم یار خان: (دنیا نیوز) کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن تیز کر دیا گیا، پولیس کی معاونت کیلئے پاک آرمی کی 6 بکتر بند گاڑیاں کچے کے علاقے میں پہنچ گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جدید بکتر بند گاڑیوں کے ذریعے ڈاکوؤں کی پناہ گاہوں کو ختم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کچے میں جاری آپریشن میں حصہ لے گی، وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی

پاک آرمی کے 15 سنائپرز بھی کچے کے علاقے میں پہنچ چکے ہیں، سنائپر گنز سے ڈاکوؤں کا خاتمہ کر کے کچے کو کلیئر کیا جائے گا، سنائپرز کے ذریعے دشمن کو دور سے ٹارگٹ کر کے پولیس کے دستے آگے بڑھیں گے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کچے کے علاقے سے آئندہ چند روز تک ڈاکوؤں اور دہشت گردوں کا مکمل طور پر صفایا کر دیا جائے گا، گزشتہ 6 روز سے کچے کے علاقے میں پنجاب پولیس کے 11 ہزار اہلکار اور افسران آپریشن کر رہے ہیں۔