کراچی : (دنیانیوز) کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں رضویہ پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائی کے نتیجے میں اغوا برائے تاوان کا ملزم گرفتار کرلیا گیا، دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔
ایس ایس پی سینٹرل پولیس کے مطابق کارروائی میں تاوان وصولی کےلیے آنے والے ملزم ساجد علی کوگرفتارکیا گیا ہے ، ملزم سے تاوان کی رقم 50 ہزارروپے بھی برآمد کی گئی ، ملزم کی گرفتاری کےبعد ساتھی مغوی کونیول کالونی کےقریب چھوڑکرفرار ہوگئے ۔
ایس ایس پی سینٹرل کا بتانا ہے کہ 13 اپریل کوناظم آبادمیں چائےکےہوٹل سےمشال نامی شہری اغواکیا گیاتھا، اغواکی واردات میں احمداورجنیدسمیت7ملزمان ملوث تھے، ملزم احمدنے مشال کواسکےدوست جنیدکےذریعےہوٹل پربلایا،کچھ ہی دیرمیں کالےرنگ کی کاراورموٹر سائیکل پہنچی، ملزم احمد نےمشال کوپکڑکرزبردستی گاڑی میں بٹھایااور دکھاوے کےلیےدوست جنیدکوبھی اغواکیاگیا۔
ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق مغوی کاکہنا ہے کہ کارمیں بیٹھےافرادخود کو پولیس اہلکارظاہرکررہےتھے، مغوی کےخاندان سے80 لاکھ روپےتاوان مانگاگیا جو10 لاکھ میں طےہوا۔
ملزمان نے مغوی مشال کواتحادٹاؤن کےایک گھرمیں رکھاہواتھا، ملزمان نےمشال کی جیب سےایک لاکھ روپےاورموبائل فون رکھ لیاتھا، اغواکے ماسٹرمائنڈ احمد سمیت دیگر کی تلاش جاری ہے ، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔