کندھ کوٹ میں دوگروپوں میں تصادم ، 3 افراد قتل

Published On 16 April,2023 12:35 pm

کراچی : (دنیانیوز) کندھ کوٹ بخشاپور تھانہ کی حدود آندھی سٹاپ کے مقام پر دو گروپوں میں تصادم کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے ۔

پولیس کے مطابق  دونوں گروپوں میں تصادم دیرینہ دشمنی کے نتیجے میں ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں تین افراد قتل جبکہ  8  زخمی ہوگئے ۔

فائرنگ سے  علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ، اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔

پولیس کی جانب سے نعشوں کو پوسٹمارٹم اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔