چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کی سینیٹر مشاہد حسین سید سے ملاقات

Published On 18 April,2023 09:17 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے سینیٹر مشاہد حسین سید سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں سیلاب 2022 کے تجربات کی روشنی میں قومی آفات کی تیاری اور ریسپانس کے نظام کے بارے میں آگاہ کیا۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے نے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے بطور مرکزی ڈیجیٹل ہب اور این ڈی ایم اے کے تحت ایک قومی تھنک ٹینک کے طور پر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ڈیزاسٹر مینجمنٹ (این آئی ڈی ایم) کے کاموں کے بارے میں بھی تفصیلات بتائیں۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا نے انگلیوں کی شناخت کیلئے جدید نظام کا اجرا کر دیا

سینیٹر مشاہد حسین نے قومی تیاری اور رسپانس رجیم کے ازسرنو تشکیل شدہ تصور کی توثیق کی اور بہتر ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے لئے استعداد کو بڑھانے کے لئے این ڈی ایم اے کی کوششوں کو سراہا۔