نادرا نے انگلیوں کی شناخت کیلئے جدید نظام کا اجرا کر دیا

Published On 18 April,2023 08:07 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نادرا نے انگلیوں کی شناخت کیلئے جدید نظام کا اجرا کر دیا، اے ایف آئی ایس نظام سول مقاصد کیلئے شناخت کرے گا۔

نادرا نام شناخت سے بارڈر کنٹرول، امیگریشن، بائیو میٹرکس، ای گورنس کو بہتر بنائے گا، ڈیجیٹل شناخت کی تصدیق کیلئے انگلیوں کی شناخت کو محفوظ بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک نے انیمیٹڈ ویڈیو سٹیکرز کا فیچر متعارف کرادیا

چیئرمین نادرا نے کہا کہ بائیو میٹرک شناخت کی ٹیکنالوجی میں امریکہ، روس، جاپان، فرانس، جرمنی، کی کمپنیاں شامل ہیں۔

اے ایف آئی ایس نظام سے نادرا جدید ممالک کی صف میں شامل ہو جائے گا۔