میلبورن: (ویب ڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا نے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل اور ایشز سیریز کے لئے 17 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔
پیٹ کمنز آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان اور سٹیو اسمتھ نائب کپتان ہوں گے، مارکس ہیرس، جوش انگلس اور مچل مارش کی ٹیسٹ سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ اعلان کردہ 17 رکنی سکواڈ میں سکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، مچل سٹارک، ٹریوس ہیڈ، عثمان خواجہ، مارنوس لابوشین، نیتھن لائن، ٹوڈ مرفی، میتھیو رنشا اور ڈیوڈ وارنر شامل ہیں۔
Your 17-strong squad ready for a massive few months abroad pic.twitter.com/yjrSdG9kyn
— Cricket Australia (@CricketAus) April 19, 2023
آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 7 سے 11 جون کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ 16 جون سے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کھیلی جائے گی، آسٹریلوی ٹیم مئی کے آخر میں انگلینڈ پہنچے گی۔