خوشی سے سکول جانے کی شرط پر والدین نے 5 سالہ بیٹی کو مرسیڈیز گفٹ کردی

Published On 18 April,2023 08:19 pm

کوالالمپور: (ویب ڈیسک) ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے اپنی پانچ سالہ بیٹی کو مرسیڈیز گاڑی تحفے میں دے دی جو صرف بچی کے استعمال میں ہی ہوگی۔

بچے ہمیشہ ہی سکول جانے میں کافی پریشان کرتے ہیں، کبھی نہ جانے کا کوئی بہانا اور کبھی رونا دھونا، والدین جو بچوں کی اس عادت سے پریشان ہوتے ہیں، کچھ نہ کچھ حل ڈھونڈتے ہیں تاکہ بچہ خوشی سے سکول جائے۔

اسی حوالے سے ملائیشین والدین نے اپنی بیٹی کو صرف اس لیے مرسیڈیز بینز گفٹ کی تاکہ اس کی حوصلہ افزائی ہو اور اس کا اسکول جانےکا دل بھی کرے۔

کاروباری خاتون فرحانہ زہرہ نے بتایا کہ ان کی پانچ سالہ بیٹی فاطمہ نے جنوری میں بیمار ہونے کے بعد سکول جانا چھوڑ دیا تھا، ان کی بیٹی جب صحت یاب ہوئی تو اس نے یہ کہنا شروع کردیا کہ میں ابھی بہت چھوٹی ہوں اور سکول نہیں جاؤں گی۔

تاہم فرحانہ نے اپنی بیٹی کے دل میں سکول جانے کی خواہش اور چاہ پیدا کرنے کے لیے اس سے پوچھا کہ وہ اپنی سالگرہ پر کیا تحفہ لینا چاہے گی؟ بچی نے کہا وہ یا تو لگژری مرسیڈیزیا بی ایم ڈبلیو لینا چاہتی ہے۔

فاطمہ نے اپنی والدہ فرحانہ سے وعدہ کیا کہ اگر اسے مرسڈیز جی ویگن مل گئی تو وہ اسکول جانا شروع کردے گی ۔