کوالالمپور:(ویب ڈیسک) ملائیشیا کے نومنتخب وزیراعظم انور ابراہیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے نومنتخب وزیراعظم انور ابراہیم نے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد اپنے عہدے کا حلف اُٹھالیا اور اتحادی جماعتوں پر مشتمل نئی حکومت بھی تشکیل دیدی۔
Alhamdulillah, secara rasminya telah mengangkat sumpah sebagai Ahli Parlimen Tambun di hadapan Yang Dipertua Dewan Rakyat Datuk @JohariAbdul5 pada Mesyuarat Pertama Penggal Pertama Parlimen Ke-15 yang bermula hari ini sehingga esok. #Parlimen #DewanRakyat pic.twitter.com/VVJWFt8bnT
— Anwar Ibrahim (@anwaribrahim) December 19, 2022
ملائیشیا کے نومنتخب وزیراعظم انور ابراہیمم کی جماعت نے عام انتخابات میں 82 سیٹیں جیت کر اکثریت حاصل کی تھی تاہم ان کے پاس حکومت بنانے کے لیے درکار نشستیں نہیں تھیں اور اس کمی کو انھوں نے اتحادی جماعتوں سے پورا کیا۔
دوسری جانب سابق وزیر اعظم محی الدین یاسین کے اپوزیشن اتحاد کے پاس 74 پارلیمانی نشستیں تھیں۔ انور ابراہیم کی اتحادی حکومت میں شامل ہونے والی چھوٹی جماعتوں نے پانچ سالہ مدت کے تعاون کے معاہدے پر اتفاق کیا۔ اس طرح حکومت کو 148 ارکان کی حمایت حاصل ہوگئی جو دو تہائی اکثریت ہے۔