سہلٹ : (دنیا نیوز) ویمن ایشیا کپ میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کر لیا، قومی ٹیم نے ملائیشین حریف کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی، سدرہ امین 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔
بنگلا دیش کے شہر سلہٹ میں ویمن ایشیا کپ کا پہلا مقابلہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان ہوا، ملائیشین ٹیم نے مقررہ 20 اوور میں 9 وکٹ پر ستاون رنز بنائے، ان کی 5 بیٹر صفر پر آؤٹ ہوئیں، قومی بولر عمائمہ سہیل نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں اوپنر سدرہ امین 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، منیبہ علی 21 اور کپتان بسمہ معروف کے ناٹ آؤٹ 8 رنز کی بدولت قومی ٹیم نے 9 وکٹ سے فتح اپنے نام کی، پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں کل مدمقابل ہوں گی۔