کوالالمپور: (ویب ڈیسک)ملائیشیا میں سزائے موت ختم کرنے اور عمر قید کی سزا کو 30 سے 40 سال تک محدود کرنے کا قانون منظورکرلیاگیا۔
خیال رہے کہ ملائیشیا میں 2018 سے پھانسیوں پر پابندی عائد ہے، ملائیشیا کی پارلیمنٹ نے لازمی سزائے موت ختم کرنے اور عمر قید کی مدت میں کمی کرنے کی اصلاحات منظورکرلیں۔
اب ملائیشیا میں سزائے موت کو عمر قید سے بدلاجاسکےگا،جب کہ عمر قید کی مدت کو 30 سے بڑھا کر 40 سال تک محدود کیاجاسکےگا، منظور شدہ ترامیم قتل اور منشیات سمگلنگ سمیت 34 جرائم پر لاگو ہوں گی جن کی سزا اس وقت سزائے موت ہے۔