پاکستان اور ملائشیا کے درمیان سیاسی مشاورت کا دور، تعاون بڑھانے پر اتفاق

Published On 28 March,2023 08:08 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور ملائشیا کے درمیان سیاسی مشاورت کا دور ہوا جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور ملائشیا کے مابین سیاسی مشاورت کا دور آج کوالالمپور میں ہوا، سیاسی مشاورتی اجلاس کی مشترکہ صدارت اسسٹنٹ سیکرٹری خارجہ ممتاز زہرا بلوچ اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل داتو نارمن بن محمد نے کی۔

مشاورتی اجلاس میں فریقین نے دوطرفہ اسٹریٹجک شراکت داری کو وسعت دینے، اسے مضبوط بنانے اور کثیر الجہتی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔
 

Advertisement