لندن: (ویب ڈیسک) انگلش ٹیسٹ ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم کو ای سی بی نے جوئے کے اشتہار میں کام کرنے کے معاملے میں کلیئر کردیا۔
22 بیٹ کے ساتھ کوچ کے اشتہار پر نیوزی لینڈ سے شکایات سامنے آئی تھیں، گزشتہ ہفتے اس مسئلے سے آگاہ کیے جانے پر انگلش بورڈ نے کہا تھا کہ وہ معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے، جوئے سے متعلق قوانین کی پیروی کو یقینی بنایا جائے گا۔
میک کولم اور ایجنٹ سے بات چیت کے بعد ای سی بی نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ اینٹی کرپشن کوڈ کھلاڑیوں اور کوچز کو اشتہارات میں آنے یا بک میکرز کے برانڈ ایمبیسیڈر بننے سے نہیں روکتا۔