اوٹاوا: (دنیا نیوز) تنخواہوں میں اضافے کیلئے کینیڈا کے 15 لاکھ سے زائد ورکرز ملک بھر میں 250 مقامات پر احتجاج کر رہے ہیں، مظاہروں کے باعث نظام زندگی بری طرح مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔
کینیڈا میں پبلک سروس الائنس کی جانب سے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلیاں اور مظاہروں کا انعقاد کیا گیا، پبلک سروس الائنس کے مطابق ملک میں 250 سے زائد مقامات پر احتجاج ریکارڈ کروایا گیا ہے۔
مطالبات پیش کرنے کیلئے مظاہرین نے محکمہ خزانہ کے دفتر کا گھیراؤ کیا اور تنخواہوں میں کم از کم 14 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا، مظاہرین نے حکومت سے تنخواہوں میں اضافے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ بھی دہرایا۔