طبیعت پہلے سے بہتر ، مولانا طارق جمیل نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کردیا

طبیعت پہلے سے بہتر ، مولانا طارق جمیل نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کردیا

مولانا طارق جمیل نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’اللہ کے فضل اور آپ احباب کی دعاؤں سے اب طبیعت قدرے بہتر ہے، تین دن مزید اسپتال میں ڈاکٹرز کے زیرِ نگہداشت رہنے کے بعد انشاءاللہ ڈسچارج کر دیا جائے گا‘۔

مولانا طارق جمیل نے اپنے چاہنے والوں اور تمام لوگوں سے صحت یابی کیلیے مزید دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو دل کا دورہ 

دوسری جانب طارق جمیل کے صاحبزادے یوسف جمیل نے بھی والد کی طبیعت کے حوالے سے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ ’الحمدللہ ثم الحمدللہ والد محترم مولانا طارق جمیل صاحب اب بہت بہتر ہے، انہیں مزید تین روز ڈاکٹرز اپنی نگرانی میں رکھیں گے‘۔