معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو دل کا دورہ

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو دل کا دورہ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مولانا طارق جمیل کے بیٹے یوسف جمیل کی جانب سے ان کے والد کو دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کی گئی اور لکھا گیا کہ میرے والد اس وقت کینیڈا میں ہیں اور ان کو دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں یوسف جمیل نے مزید لکھا کہ اللہ کے فضل سے اب ان کی حالت بہت بہتر ہے، عوام سے دعاؤں کی درخواست ہے۔

بعد ازاں عالم دین کے بیٹے کے بیان کو مولانا طارق جمیل کے آفیشل اکاؤنٹ سے بھی ری ٹوئٹ کرایا گیا ہے۔

دریں اثنا وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے مولانا طارق جمیل کی صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مولانا طارق جمیل کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔