خرطوم: (دنیا نیوز) سوڈانی فوج اور پیرا ملٹری فورس کے درمیان جاری شدید جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 270 تک پہنچ گئی۔
نیم فوجی دستوں نے سوڈانی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر قبضہ کرنے کیلئے بھرپور حملے کیے جس کے جواب میں سوڈانی فضائیہ نے نیم فوجی دستوں کے ٹھکانوں کا نشانہ بنایا، جنگ بندی نہ ہونے کے باعث دارالحکومت میں پھنسے غیر ملکیوں اور رہائشیوں کو نکالنے میں مشکلات پیس آ رہی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق جنگ کے باعث سوڈان کے طبی مراکز کو ادویات کی قلت اور طبی ماہرین کی کمی کا سامنا ہے، علاقے میں بجلی اور ایندھن نہ ہونے سے کئی آپریشن ملتوی کرنا پڑے ہیں۔