اوکلاہوما: (دنیا نیوز) امریکی ریاست اوکلاہوما میں بگولہ طوفان نے ہر طرف تباہی مچا دی، طوفان کی زد میں آکر دو افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
بگولہ طوفان کی وجہ سے امریکی ریاست اوکلاہوما کے متعدد گھروں کی چھتیں اڑ گئیں، ہنگامی صورت حال میں ابھی تک 2 افراد کی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق بگولہ طوفان کی وجہ سے 20 ہزار سے زائد گھروں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہو چکی ہے۔
امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق مزید بگولہ طوفانوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہے گا، اس سلسلے میں امریکہ کی 4 ریاستوں میں لوگوں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔