لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ کے نائب وزیر اعظم ڈومینک راب نے نامناسب رویہ کے الزامات کی تحقیقات کے دوران استعفیٰ دے دیا۔
رواں سال وزیر اعظم برطانیہ رشی سنک کے تیسرے وزیر نے نا مناسب رویہ پر خود کو عہدے سے الگ کر لیا، رشی سنک کی جانب سے نامناسب رویہ کے الزامات کی تحقیقات کے دوران وزیر انصاف ڈومینک راب نے باضابطہ شکایات کی آزادانہ تحقیقات کے بعد استعفیٰ دیا ہے۔
وزیر اعظم رشی سنک کے نام اپنے پیغام میں راب نے کہا کہ وہ حکومتی حمایت جاری رکھیں گے، ملازمین کی جانب سے میڈیا کو مختلف معلومات لیک کرنے کی شکایت لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انکوائری نے خطرناک مثال قائم کی ہے جس سے وزراء کے خلاف جعلی شکایات کی حوصلہ افزائی ہوگی۔