مانچسٹر: (ویب ڈیسک)برطانیہ میں ہونے والی مانچسٹر میراتھن میں بھارت سےتعلق رکھنے والی خاتون نے ساڑھی پہن کر حصہ لیا جو پورے میراتھن میں توجہ کا مرکز بنی رہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں میراتھن کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے لیکن پورے میراتھن میں ایک خاتون سب سے ہی منفرد رہیں۔
Madhusmita Jena, an Indian living in Manchester, UK, comfortably runs Manchester marathon 2023 in a lovely Sambalpuri Saree
— FISIUK (Friends of India Soc Intl UK) (@FISI_UK) April 17, 2023
While proudly showcasing her Indian heritage, she also presents an inviting perspective on the quintessential #Indian attire@HCI_London @iglobal_news pic.twitter.com/Thp9gkhWRz
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے روایتی لباس ساڑھی پہن کر میراتھن میں حصہ لیا اور 42.5 کلو میٹر تک دوڑ لگائی۔
سوشل میڈیا پر مختلف اکاؤنٹس کے ذریعے خاتون کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس پر انہیں سراہا جارہا ہے۔