نیویارک: (دنیا نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن اور کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سمیت نامور عالمی شخصیات نے عید کے موقع پر مبارک باد کے پیغامات جاری کر دیے۔
کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے پیغام میں عالمی دواری کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے اسلام علیکم کہا۔
وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے عید الفطر کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ عید کی چھٹیاں اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ معیاری انداز سے گزارتے ہوئے عبادات اور خیراتی کاموں میں وقت گزاریں، ہم آپ کی خوشیوں میں شریک ہیں۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ میں اور میری اہلیہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور دنیا بھر میں عید الفطر منانے والے مسلمانوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
دیگر عالمی شخصیات نے اپنے پیغامات میں کہا کہ رمضان میں مذہبی، روحانی اور معرفت کے حصول کیلئے روزہ رکھنے کا تحفہ عید کی صورت میں سب کو مل رہا ہے۔