واشنگٹن : (دنیا نیوز) پاکستان کی صورتحال پر امریکا کے 65 اراکین کانگریس نے وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کو خط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق اراکین کانگریس نے خط میں امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان میں جمہوری اقدار اور انسانی حقوق کا احترام یقینی بنانے کیلئے سفارتی سطح پر دباؤ ڈالے، خط کے متن میں حکومت مخالف افراد کی گرفتاریوں اور ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ سیاسی تناؤ اور تشدد پاکستان میں سکیورٹی صورتحال کو بگاڑ سکتا ہے جبکہ آزادی اظہار رائے اور اجتماع کی آزادی پر کسی خلاف ورزی کی تحقیقات کرانے پر زور بھی دیا گیا۔
Today over 65 members of Congress sent a bipartisan letter to @SecBlinken urging him to prioritize the promotion and protection of democracy and human rights in Pakistan
— PakistaniAmericanPAC (@PAKPAC) May 18, 2023
Together Pakistani-Americans are raising their voices in DC
See the letter and our statement below (1/2) pic.twitter.com/nFbEfSxT6p
دستخط شدہ خط بھیجنے والے ارکان کانگریس کا تعلق حکمران اور اپوزیشن دونوں جماعتوں سے ہے۔
امریکی وزیر خارجہ کو خط بھیجنے میں پاک پیک تنظیم نے کردار ادا کیا، پاک پیک نے کچھ عرصہ پہلے لابنگ بھی کی تھی۔