تھائی لینڈ :طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، سکول کی چھت گرنے سے 7 افراد ہلاک

Published On 23 May,2023 06:30 pm

بنکاک: (ویب ڈیسک) تھائی لینڈ میں طوفان باد و باراں کے باعث سکول کی چھت گرنے سے چار بچوں سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ شمالی صوبے پھیچت میں گزشتہ رات تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کے باعث پیش آیا، سکول کے ایکٹوٹی سینٹر میں پناہ لینے والے میٹل کی چھت گرنے سے ہلاک ہوگئے۔

انتظامیہ کے مطابق مرنے والوں میں 4 بچے، 2 والدین اور ایک سکول عملے کا فرد شامل ہے،جبکہ 18 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 

Advertisement