آئس لینڈ میں زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لاوا پھٹ پڑا

Published On 11 July,2023 10:21 am

ریکیاوک: (دنیا نیوز) زلزلے کے متعدد جھٹکوں کے بعد آئس لینڈ کے گرم ترین مقام جزیرہ نما ریکجینس کے پہاڑوں سے لاوے کے فوارے جاری ہوگئے۔

آئس لینڈ کے موسمیاتی دفتر (آئی ایم او) کے مطابق لاوا پھٹنے کا آغاز پیر کو آئس لینڈ کے جزیرہ نما ریکجینس میں ہوا، آتش فشاں نظام زمین میں 700 میٹر گہرائی میں موجود ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق آتش فشاں پھٹنے سے علاقے میں دھوئیں کے بادل چھا گئے، سائنسدانوں نے حالیہ ہفتوں میں زلزلے کے سینکڑوں معمولی جھٹکوں کے بعد ممکنہ طور پر لاوا پھٹنے سے متعلق خبردار کیا تھا۔