نابلس : ( ویب ڈیسک ) اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک چھاپے کے دوران ایک فلسطینی کو شہید کر دیا۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق مغربی کنارے کے شہر نابلس کے قریب العین پناہ گزین کیمپ میں فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ایک شخص شہید ہو گیا جس کی شناخت محمد عبد الحکیم ندا کے نام سے ہوئی جبکہ اسے سینے میں گولی لگی ۔
#Touching: Family and friends bid sad farewell to the Palestinian youth Mohammad Nada, who was shot and killed by occupation forces in al-Ain refugee camp in Nablus. #FreePalestine #Nablus #IsraeliCrimes pic.twitter.com/022ekGcf8E
— Wafa News Agency - English (@WAFANewsEnglish) July 26, 2023
فلسطینی گروپ الاقصیٰ شہداء بریگیڈز نے کہا کہ اس کے جنگجوؤں نے العین کیمپ کی گلیوں میں سپیشل فورسز کے ایک یونٹ پر گھات لگا کر حملہ کیا اور اسرائیلی فوجیوں کو جانی نقصان پہنچانے میں کامیاب ہو گئے۔
رپورٹس کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں گزشتہ سال سے تشدد میں اضافہ ہوا ہے جب اسرائیل نے روزانہ تقریباً چھاپے مارنے شروع کیے جس کے نتیجے میں سینکڑوں گرفتاریاں اور شہادتیں ہوئیں۔
خیال رہے کہ اس سال اب تک مغربی کنارے میں 161 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جو کہ ایک دہائی سے زائد عرصے میں سب سے زیادہ شہادتیں ہیں۔