لندن: (دنیانیوز) برطانیہ کی حکومت نے جرائم پیشہ افراد کے لیے شہریت کا حصول مزید مشکل کردیا ہے ۔
برطانیہ میں اب ایک سال سے کم عرصہ بھی جیل میں گزارنے والے افراد 10سال تک شہریت کی درخواست نہیں دے سکیں گے۔
برطانوی حکومت کاکہنا ہے کہ سخت قوانین اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ سنگین مجرم برطانوی شہریت کا دعویٰ نہیں کر سکتے چاہے جرم کہیں بھی ہوا ہو۔
برطانیہ بھر میں شہریت کےحصول کے نئے قواعد پیر سے نافذ ہوں گے جس میں اچھے کردار کے معیار کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔