لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ میں خوراک قیمتیں 2 سال کے دوران 3 گنا بڑھ گئیں، خوراک کی قیمتوں میں سالانہ 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
برطانیہ کے قومی ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں سال 2021ء سے کچھ اشیا کی قیمتوں میں 175 فیصد اضافہ ہوا، گروسری کی قیمتیں گزشتہ 2 سالوں میں تقریباً 3 گنا بڑھ گئی ہیں۔
اپریل میں خوراک کی قیمتیں 45 سال کی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کی گئیں، اپریل میں خوراک کی قیمتوں میں 19 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، ڈبل روٹی، دودھ، پنیر، انڈوں، پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔