لندن: (دنیا نیوز) بینک آف انگلینڈ نے شرح سود میں یکمشت نصف فیصد اضافہ کردیا۔
بینک آف انگلینڈ نے شرح سود کو 4.50 سے فیصد سے بڑھا کر 5 فیصد کردیا، شرح سود میں اضافہ سے دو برس کیلئے فکسڈ ریٹ ڈیل کی شرح 6.19 تک جاپہنچی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں شرح سود 15 برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، دسمبر 2021 کے بعد شرح سود میں یہ مسلسل 13 ویں مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں مہنگائی کی شرح 8.7 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ روز سامنے آنے والے اعدادوشمار کے مطابق مئی میں مہنگائی کی شرح کم ہونے کے بجائے 8.7 فیصد پر برقرار رہی، شرح سود میں تبدیلی کے اثرات بیشتر قرضہ لینے اور بچت کرنے والوں پر فوری پڑیں گے۔
مالیاتی ماہرین کے مطابق شرح سود میں مسلسل اضافہ کا مقصد مہنگائی کی شرح کو 2 فیصد پر لانا ہے، شرح سود میں چھ فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔