لندن : (دنیانیوز) برطانیہ نے جین میریٹ کو پاکستان کے لیے نئی برطانوی ہائی کمشنر مقرر کردیا ہے۔
جین میریٹ جولائی کے وسط میں پاکستان میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی ، جین میریٹ پاکستان میں پہلی خاتون برطانوی ہائی کمشنر ہوں گی۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں جین میریٹ نے کہا کہ پاکستان میں ہائی کمشنر تقرری پر خوشی ہے، مستقبل میں پاک برطانیہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
Delighted to be appointed as the next British High Commissioner to Pakistan!
— Jane Marriott (@JaneMarriottUK) June 15, 2023
& are connected by heritage, strong people ties, climate cooperation & growing trade. Dosti & Commonwealth links can ensure a prosperous future.
Aap se jald mulaqat hogi!https://t.co/hfhFs5yUcz
رپورٹس کے مطابق جین میریٹ اس سے قبل ستمبر 2019 سے جون 2023 تک کینیا میں ہائی کمشنر کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے چکی ہیں۔