لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ میں کڑاکے کی گرمی پڑنے سے رائل آرمی کے 3 گارڈز بیہوش ہو گئے، 10 جون کو برطانیہ میں سال کا گرم ترین دن رہا جس میں درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
گھوڑے پر سوار شہزادہ ولیم ویلش گارڈز کی قیادت اور معائنہ کر رہے تھے، ٹروپنگ داکلر کی ریہرسل کے دوران 3 فوجی شہزادہ ولیم کے سامنے گر کر بے ہوش ہو گئے، پوری وردی میں ملبوس فوجی اہلکار گرمی کے باعث یکے بعد دیگرے گر کر بے ہوش ہوئے۔
40 برس کے پرنس آف ویلز نے گزشتہ سال ہی گارڈز میں کرنل کا عہدہ سنبھالا تھا، ٹروپنگ داکلر میں شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کو مدعو نہیں کیا گیا۔